خیبر:لاوڈ سپیکرکےغیر ضروری استعمال پرپابندی عائد

ویب ڈیسک(خیبر)ضلع خیبر میں لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق لاوڈ سپیکر صرف آذان و جمعہ کے لئے استعمال ہوگا،علاقے میں ہر قسم کی اشتعال انگیز تقاریر و مناظرہ جات پر پابندی ہوگی اورمدارس میں غیر مقامی مہتمم و امام مسجد پر پابندی ہوگی،خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے۔

انہوں کا کہنا ہے کہ مزکورہ اقدامات علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔