پشاور:صوبے کی تاریخ کاسب سےمنفرداورنمایاں بجٹ پیش کیا ، کامران بنگش

ویب ڈیسک(پشاور) کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کا پیشگی بجٹ اجلاس وزیراعلی محمود خان کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیراعلی محمود خان نے کابینہ اجلاس کے اختتام پر غریب پرور بجٹ کاپی پر دستخط کردیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گیارہ سو بلین سے زائد بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، عوام دوست بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے تین سو سترہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبے کی تاریخ کا سب سے منفرد اور نمایاں بجٹ پیش کررہے ہیں۔صوبے کے عوام اور کاروباری طبقے کی خوشحالی کیلئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا
تعلیم، صحت، اعلی تعلیم و دیگر شعبوں میں فلاحی و ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ ہیں ۔