رستم:گڑیالہ پہاڑی سلسلےپرآگ بھڑک اُٹھی

ویب ڈیسک(رستم) رستم کے علاقے گڑیالہ پہاڑی سلسلے پر آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو فائر فائیٹرز موقع پر پہنچ گئی ہے فائرفائیٹرز نے پہنچتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ریسکیو1122 ضلعی افسر نے آگ کی شدت زیادہ ہونے کی بنا پر ریسکیو کے مزید جوانوں کو طلب کر لیا،ریسکیو کے42 اہلکاراس وقت آگ بجھانےمیں مصروف ہے۔

ریسکیو1122 کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خود تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔