پاکستان نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے الزامات کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے الزامات کو کو مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے کردار کی عالمی برادری معترف ہے، پاکستان مبینہ طور پر افغانستان میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے الزامات بلا جواز اور افسوس ناک ہیں۔

افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کا بیان افغان عمل امن میں حاصل کی گئی پیشرفت کو متاثر کرنے کے مترادف ہے، افغان قومی سلامتی کے مشیر کو الزام تراشی بند کرنا ہو گی، پاکستان کے ساتھ بات کرنی ہے تو آفیشل چینلز موجود ہیں، ایسے بیانات سے باہمی اعتماد کو دھجکا لگے گا۔