خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 فراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے5فراد انتقال کر گئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار257 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید156 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ36 ہزار 819ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 225مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار 678ہوگئی۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3افراد جاں بحق، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2082 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید55 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد49 ہزار952 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 10ہزار342 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔