E4KDrsuXMAEL Qc

آزاد کشمیرانتخابات سےقبل ن لیگ کوبڑادھچکا،اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کے اہم رکن اسمبلی وسابق وزیر سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ (ن) سےعلیحدہ ہوتےہوئے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو آزاد جموں و کشمیر میں شدید دھچکا پہنچا ہے، وزیرا عظم راجہ فاروق حیدر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ نواز سےعلیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا
مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

سردار میر اکبر خان نے جمعہ کو چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس بھی ملاقات میں شریک تھے۔

سردار میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا سردار میر اکبر خان کو ایل اے-16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔