pia plane

پی آئی اے کی پہلی ائیرسفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 13 ملکوں کی شہرت رکھنے والے 91 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی ہے جس میں بہت کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کی حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے جوش و خروش کا اظہار بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سیاحوں نے دوران پرواز کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشیر کی فضائی سیر بھی کی ہے۔