2

بنوں :نارمیرعالم کےسینکڑوں مکینوں کااراضی پرقبضہ کرنےکےخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(بنوں) بنوں نار میر عالم میں  800 کنال کی اراضی پر وکیل کی جانب سے مبینہ قبضہ، بھاری مشینری کا استعمال، اپر اورلائر نا رمیرعالم کی درجنوں خواتین، بچے اور بوڑھے فریاد لیکر پریس کلب پہنچ گئے۔

مظاہرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے زیر کاشت زمین واہ گزار کرانے کا مطالبہ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ برصغیر دور سے ہمیں اراضی ملی ہے لیکن اب لکی مروت سے تعلق رکھنے والے وکیل رشید مروت نے قبضہ کر لیا۔30 سال پہلے مذکورہ وکیل نے زمین انتقال کرنے کیلئے ہم سے ہزاروں روپے کے زیوارت لئے، ہمیں معلوم ہوا تو ہمارے ہی پیسوں سے وکیل نے اپنے لئے زمین کاانتقال کیا تھا۔ وکیل رشید مروت نے چوری چھپکے سے زمین اپنے لئے الاٹ کی، لیکن ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری
مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

انہوں نےکہا کہ اثرورسوخ کا استعمال کرکےنہ صرف اراضی پر قبضہ کیا بلکہ بھاری مشینری کے ذریعے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او اور ڈی آ ئی جی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری زمین واہ گزار کراکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔