895938 3572340 Vaccine updates

خیبرپختونخوا:کورونا ویکسینیشن جاری،3 لاکھ سےزائد افرادنےویکسین لگالی

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر3 لاکھ 94ہزار466 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 4لاکھ 91ہزار530 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی اور2لاکھ56 ہزار348 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔6لاکھ48 ہزار728 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی اور62038ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 76 ہزار80 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔1لاکھ42 ہزار56 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے صوبے میں2212 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی
اور 1732شہریوں کو فایئزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم