asara

والد سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں، اداکارہ سارہ علی خان

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے سوتیلے بھائی کی پیدائش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد، اداکار سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ انہوں نے چار مختلف ادوار میں باپ بننے کی خوشی دیکھی ہے۔ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے نوزائیدہ سوتیلے بھائی سے ملیں تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انہوں نے بتایا کہ ’جب ان کا بھائی ان کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو وہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکیں، وہ بہت پیارا ہے۔سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو زندگی کے ہر عشرے میں ایک نئے بچے کی پیدائش ہونے پر اکثر تنگ کرتی ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بچہ ان کے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید خوشی اور جوش و خروش لائے گا اور وہ ان کے لیے بے حد خوش ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن