944102 6234597 senator mushtaq ahmed updates

بجٹ کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں،سنیٹر مشتاق احمد خان

ویب ڈیسک (پشاور) سجماعتِ اسلامی خیبر پختون خوا کے امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ کے سوا کچھ نہیں،عام عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ بجٹ کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔بجٹ عوام کے لئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے لئے بنایا گیا ہے۔وفاقی بجٹ میں 628 ارب روپے اشرافیہ کے لئے رکھا گیا ہے۔این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جا رہا قبائلی اضلاع کو این ایف سی میں شمار نہیں کیا گیا ہے اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کو نظر انداز کر دیا ہےملک کے لئے قربانی دینے والے ضم اضلاع کے عوام کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔صوبوں کا حصہ مزید کم کر دیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے بجلی کے خالص منافع کا پیسہ چوری کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ
مزید پڑھیں:  یتیم بچوں کی کفالت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ فراڈ کے سوا کچھ نہیں، صوبائی اور وفاقی بجٹ میں ضم قبائلی اضلاع کو نظر انداز کرنے کیخلاف 23جون دن 2 بجے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔