.jpg

مردان :اسلحہ پنجاب اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (مردان) مردان شیخ ملتون پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

ڈی ایس پی شیخ ملتون کےمطابق پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنا کر اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہےجو کہ درہ آدم خیل سے فیصل آبادسمگل کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا

ذرائع کےمطابق گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک کلاشنکوف، تین بندوق،10 پستول اور 4 ہزارکارتوس بھی برآمد کئےگئے ہیں۔