Untitled 1 618

بجٹ سے متعلق عوامی آراء خوش آئند ہے۔خیبر پختونخوا کے بجٹ کو عوام نے سراہا۔تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس، بجٹ سے متعلق عوامی آراء خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا کے بجٹ کو عوام نے سراہا ہے، اخراجات کی تفصیلات عوام کے سامنے بھی رکھی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلین ٹری سونامی کے لئے خاطرخواہ فنڈز حکومت نے دئیے ہیں، قبائلی علاقوں کے لئے صوبائی حکومت خاطرخواہ فنڈز جاری کررہی ہے، گزشتہ 8 ماہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پن بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کی رقم باقاعدگی سے مل رہی یے، 36 ارب روپے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت نے حامی بھری ہے، ریونیو میں 4 ارب روپے تک اضافہ ہوا ہے، ماضی میں حکومت پر اعتماد کا عنصر کم رہا ہے، ٹیکس کی وصولی کی شرح کم کرنے سے ٹیکس کلچر کو فروغ حاصل ہورہا ہے، کویڈ کی صورت حال میں بہتری آئی تو معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، ریونیو کا ٹارگٹ 75 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان
مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مقامی حکومتوں کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے، یہ بجٹ 20 سے 30 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، ٹی ایم ایز کا بجٹ 9 ارب روپے سے بڑھا کر 15 ارب روپے کردیا گیا ہے، بجٹ اس لئے بڑھا گیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم تنخواہوں کے لیے استعمال نہ کرے، بجٹ میں اعداد وشمار حقیقت پر مبنی ہے، وفاقی حکومت نے فنڈز کی ادائیگی کے سلسلے میں وعدہ کیا ہے۔