pak corona situation

پاکستان میں کورونا کےمزید37مریض جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید 37افرادجان کی بازی ہارگئےاورایک ہزار50 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق کوروناسےپاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار977 اورمثبت کیسزکی تعداد9لاکھ 48 ہزار268 ہوگئی ہے۔

ایکٹوکیسزکی تعداد 33ہزار972 ہےاور8 لاکھ 92 ہزار319 افرادکورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار327، خیبرپختونخوا 4 ہزار 262، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار344، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 973، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 970، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار659، بلوچستان 26 ہزار585، آزاد کشمیر 19 ہزار 934 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 803 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔