698232 2358693 asad umar22 akhbar

آئندہ ہفتے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا نیاریکارڈ قائم ہوگا،اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مزید 15 لاکھ ویکسین کی خوارکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ 12 جون سے 18 جون کے درمیان 23 لاکھ افراد کی ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

اسد عمر نے مزید لکھا کہ روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو کورونا ویکسیشن لگائی گئی ہے تقریبا 50 لاکھ ویکسین آئںدہ 10 دن میں آجائے گی، انشااللہ آئیندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔