rahat

راحت فتح علی خان نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا ویکسی نیشن کرا لی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا ویکسینیشن کروا لی۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں ویکسین کی رجسٹریشن کروائی تھی، انہوں نے گاڑی کے اندر ہی بلڈ پریشر چیک کروانے کے بعد ویکسی نیشن کروائی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

گلوکار نے عوام کو بھی فوری طور پر انسداد کورونا ویکسین لگوانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں تاکہ عوام اس وائرس سے پاک ہو سکے لہٰذا ہر کسی کو یہ ضرور لگوانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے، آپ اپنی احتیاط کریں گے تب ہی ملک کو بچا سکیں گے۔