فلوریڈا:پریڈ کے دوران تیزرفتار ٹرک نے 1شخص کو کچل دیا

ویب ڈیسک(فلوریڈا) امریکی ریاست فلوریڈا میں جنونی شخص نے پریڈ کے دوران پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھادیا، واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ کے روز جنوبی فلوریڈا میں پیش آیا، جہاں ایک پریڈ کے دوران پک اپ ٹرک اچانک عوام پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔دلخراش واقعے کے بعد پریڈ میں افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے ادھر اُدھر بھاگنے لگے، پک اپ ٹرک اس پریڈ کا حصہ تھا، جیسے ہی ٹرک گراؤنڈ میں آیا، اس نے تیز رفتاری کے ساتھ ٹرک کو حاضرین پر دوڑایا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ہلاک شخص کی نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔