ایران کےصدراتی انتحابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب

ویب ڈیسک (تہران)ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق اب تک نوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں سے پانچ کروڑ ترانوے لاکھ ووٹرز میں سے دو کروڑ چھیاسی لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق چیف جسٹس اور قدامت پرست امیدوار ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ اٹہتر لاکھ ووٹ حاصل کئے، دوسرے قدامت پرست امیدوار محسن رضاعی کو تینتیس لاکھ ووٹ ملے جبکہ واحد اصلاح پسند امیدوار ناصر ہمتی چوبیس لاکھ ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔