سعودی سیکوریٹی اداروں کی غیر قانونی تارکین کے خلاف مشترکہ مہم

ویب ڈیسک (ریاض): سعودی سیکوریٹی اداروں کی غیر قانونی تارکین کے خلاف مشترکہ مہم، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی قیام اور کام کرنے والے 56 لاکھ 15 ہزار 884 افراد گرفتار، یہ تعداد 15 نومبر 2017ء سے 15 جون 2021ء تک کی ہے، گرفتار شدگان میں 43 لاکھ 4 ہزار 206 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے ہیں، 802125 لیبر قوانین، 509553 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، مذکورہ عرصے کے دوران 116908 افراد کو سعودی سرحدوں کی دراندازی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ان میں سے 43 فیصد یمنی ، 54 ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں، 9508 افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے، 8222 افراد غیر قانونی تارکین کو سہولت اور پناہ دے رہے تھے، غیر قانونی تارکین میں سے 1553667 افراد کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملک سے بیدخل کر دیا گیا، جبکہ باقی کی کارروائی جاری ہے۔