صوابی میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا

ویب ڈیسک(صوابی)صوابی موضع اچار کلےمیں اعظم آباد چوکی کے قریب سات مرلہ مکان کے تنازعہ پر شادی کی تقریب کے موقع پر گھر کے اندر چچا و بھتیجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چارافراد جاں بحق جبکہ نوسالہ بچی سمیت تین شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بھتیجی بھی شامل ہیں۔

پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق اعظم آباد چوکی کے قریب موضع سیفور کوٹھے میں چچا و بھتیجوں کے درمیان کئی عرصے سے سات مرلہ زمین پر تنازع چل رہا تھا ہفتہ کے روز ایک بھائی ہارون کی بیٹی کی شادی کی تقریب ہو رہی تھی کہ اس دوران ایک فریق کی جانب سے ایک بھائی نے اندھا دھندفائرنگ شروع کی گئی جس کے نتیجے میں دلہن کے والد ہارون اور ان کا بھائی سید احمد پسران احمد جان،زاھد ولد سید احمد اور دختر محمد جان موقع پر جاں بحق جبکہ عابد،نو سالہ ایمن اور دوسرے فریق سے مقتولین کا بھائی وزیر محمد زخمی ہوگئے۔