Gas cylinder explosion inside the house

دلہ زاک روڈ حامد کالونی میں گیس لیکج سے دھماکہ، 1 فرد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): دلہ زاک روڈ حامد کالونی میں گیس لیکج سے دھماکہ، دھماکہ گزشتہ شب ہوا، دھماکہ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد بری طرح جھلس گٸے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لٸے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس برن یونٹ شفٹ کردیا گیا، زخمیوں میں چار خواتین کی حالت تشویشناک ہے، برن سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جوانسالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی، گھر کے سربراہ امان اللّٰه امیر صاحب، تین خواتین ابھی بھی آٸی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں چار بچے بھی جھلسے ہوئے ہیں۔

اہلیان علاقہ کی جانب سے غریب خاندان کے لئے امداد کی اپیل، امان امیر صاحب بالکل بے بس انسان ہیں مسجد میں مٶزن ہیں اور گھر میں جوس، بسکٹ چپس وغیرہ بیچ کر گزر بسر کرتے تھے۔