پشاور: پولیس نے خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک (پشاور): پولیس نے خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان شاہ قبول، کوتوالی اور گلبہار سمیت اندرون شہر مچنی گیٹ کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث ہیں، ملزمان تجارتی مراکز اور گھروں کے سامنے سے بھی موٹر سائیکل سرقہ کرتے تھے، ملزمان میں ارشد، محمد منظر اور گل نواز شامل ہیں۔

ملزمان انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے ماہر ہیں، ملزمان نے رہائشی گھر میں انجن چیسز تبدیل کرنے کی خاطر ورکشاپ قائم کی تھی، ملزمان انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد موٹر سائیکل فروخت کر دیتے تھے، ملزمان کی نشاندھی پر اندرون شہر میں سرگرم ایک گروہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، اندرون شہر گروہ کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں، کارروائی کے دوران سالم اور سپئر پارٹس کی شکل میں کل 11 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے اوزار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، کارروائی تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے کی ہے۔