پشاور ایک بار پھر ڈکیتوں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور ایک بار پھر ڈکیتوں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر، گلبہار میں راہزن سڑکوں پر بغیر کسی خوف وخطر کے ڈکیتیاں کرنے لگے، چھ راہزنوں نے 2 روز قبل گلبہار نمبر 3 روڈ پر بریانی کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ کی ڈکیتی کی، راہزنوں نے کل رات عشرت سینما روڈ پر جنرل سٹور والے کو لوٹ لیا، راہزن جنرل سٹور سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ دوکاندار نے بتایا کہ چھ راہزن دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، سب کے پاس اسلحہ تھا جبکہ واقعہ کی رپورٹ درج کروائی ہے، راہزنی کے واقعات کی سی سی ٹی وی مشرق ٹی وی نے حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ ڈاکو دوکاندار کو لوٹ رہے ہیں، پولیس نے کہا کہ ڈکیتوں اور راہزنوں کا جلد گرفتار کرلیں گے، راہزنوں کے قریب پہنچ گئے ہیں دو دن میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔