.jpg

اورکزئی:پابندی کے باوجود جنگلات کی کٹائی پر5افراد گرفتار

ویب ڈیسک (اورکزئی ) ضلع اورکزئی کے علاقہ خواجہ خضر میں اسسٹنٹ کمشنر نےچھاپہ کے دوران جنگلات کی لکڑیوں کے کاٹنے کے جرم میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اے سی کے مطابق صوبائی حکومت کے ہدایات پر ضلع اورکزئی میں جنگلات کے لکڑیوں کے کاٹنےاورضلع اورکزئی سے دیگر اضلاع کو لکڑیوں کے سمگلنگ پر مکمل پابندی ہے۔انہوں نے کہا 500 من کاٹی گئیں لکڑیوں کو قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہیں درختوں کو کاٹنے والے آلات اور کلہاڑی قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ کلایہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے
مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی

انہوں نےبتایا کہ علاقہ خواجہ خضر میں جنگلات کاٹنے کیلئے بنائی گئی غیر قانونی ٹینٹس اکھاڑ دئے گئے ہیں۔