حناخان کاوالد کےعالمی دِن پرجذباتی پیغام،مداح بھی غم میں مبتلا

ویب ڈیسک (ممبئی)بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حنا خان نے اپنے مرحوم والد کے لئے ایک جذباتی پیغام شئیر کیا ہے جسے پڑھ کر ان کے لاکھوں مداح بھی غمزدہ ہوگئے ہیں۔

اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر رواں سال اپنے مرحوم والد کے ہمراہ لی گئی کچھ تصاویر شئیر کی اور ساتھ ہی فارد ڈے کی مناسبت سے ایک طویل جذبا تی پیغام بھی لکھا۔اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ آج آپ کو ہم سے بچھڑے دو ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ تصاویر ہم نے 7 ماہ قبل لی تھیں اور آپ کو نہیں دیکھنے دی تھیں کیونکہ میری خواہش تھی یہ کسی خاص دن پوسٹ کروں۔

اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا انہیں آج شیئر کروں گی، آپ کو یہ تصاویر دیکھنی چاہیے تھیں ڈیڈ'۔

والد کی یاد میں حنا کی اس پوسٹ پر کئی معروف شخصیات نے کمنٹ کیے اور ان کے لیے دعا بھی کی۔