بلاول بھٹو زرداری کی عالمی یومِ والد پر اپنے والد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

ویب ڈیسک (کراچی): چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی عالمی یومِ والد پر صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک تمنائیں، انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاں کہ سابق صدر آصف زرداری نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بغیر کسی فرد جرم کے 12 برس جیل میں گزارے، انہوں نے 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین بحال کیا، انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی اورغریبوں کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرنے سمیت بہت کچھ کیا.