پشاور دریا میں نہاتے ہوئے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): میچنی ورسک روڈ کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے 2 دوست ڈوب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم اور ریسکیو ایمولینس موقع پر پہنچ گئی، غوطہ خور ٹیم نے 1 گھنٹہ 40 منٹ کے سرچ کے بعد ایک لڑکے کو دریا سے نکال لیا، پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے لڑکا فوت ہوگیا تھا، لڑکے کی شناخت عباس بعمر 29 سال تہکال کے رہائشی کے طور پر ہوئی،جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔