جمرود:بوسیدہ چھت گرنےسےماں سمیت ایک بیٹااوربیٹی جاں بحق

ویب ڈیسک(جمرود)جمرودغنڈی سکندرخیل میں سیدنوازنامی شخص کے کمرے کی چھت گرنےسے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق بوسیدہ چھت گرنے سے سے چار افرادملبے تلےدب گئے،ریسکیو 1122 ٹیموں نے کامیابی سے چاروں افراد کو شدید زخمی حالت میں نکل کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق ماں سمیت ایک بیٹا اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔