کاٹلنگ:سفاک شوہرنےتیزدھار آلےسے بیوی کوذبح کردیا

ویب ڈیسک (مردان )کاٹلنگ تھانہ جبر کی حدود میں شوہر کی درندگی،گھریلو ناچاقی پر بے رحم شوہر نے بیوی کو ذبح کرڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا،ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے جاں بحق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔