ملک میں کورونا دم ٹوڑنےلگا،اموات کی تعداد میں کمی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید 30افراد جان کی بازی ہارگئے اورایک ہزار907 نئےکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔

نیشنل کمانڈوآ پریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق کورونا سےپاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار20 ہے اور8 لاکھ 93 ہزار 148افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 642 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار341، خیبرپختونخوا 4 ہزار 269، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار368، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 75، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 65، سندھ 3 لاکھ 32 ہزار254، بلوچستان 26 ہزار633، آزاد کشمیر 19 ہزار 967 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔