خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون، نتھیا گلی میں 6 ریسٹورنٹ سیل

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مانسہرہ، کوہاٹ اور سوات میں کاروائیاں کی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مانسہرہ میں اچار تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا،صفائی کی نہایت ناقص صورتحال پریونٹ سیل کردیا گیاجبکہ سوات میں ناقص صفائی اورنان فوڈ گریڈ کلرک استعمال پردو بیکریاں، ایک ریسٹورنٹ کوسیل کردیا گیا ہے،کاروائی میں دو من سے زائدمضر صحت مٹھائیاں تلف کردیں گئیں ہیں۔

انتظامیہ کا کہناہےکہ تحصیل مٹہ میں جعلی مصالحہ جات تیارکرنے والی فیکٹری سیل، ملاوٹی مصالحہ بھی جات تلف کئے گئے۔دوسری جانب کاروائی کے دوران کوہاٹ میں فیکٹری سے 1 ہزار کلو مضر صحت آئس کریم اور 5 ہزار کلو مس لیبل میٹریل برآمدہونے پر فیکٹری سیل کر دی گئی ۔نتھیا گلی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6 ریسٹورنٹ سیل، 700 کلو باسی چکن برآمد کرلئے گئے۔