وزیراعظم عمران خان نےمشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاوس میں آج طلب کرلیا ،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 کا حتمی ڈرافٹ پیش ہوگا۔سی سی آئی نے گزشتہ اجلاس میں معاملے پر کمیٹی بنائی تھی،اجلاس میں فنڈز ، پانی سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔