خیبرپختونخوا:ویکسین کی نئی کھیپ موصول

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کو ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزکا اس ضمن میں کہنا ہے کہ نئی کھیپ سائنو ویک کی 2 لاکھ 40 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ سروسزکا کہنا ہے کہ ویکسین اضلاع کو ترسیل کر دی گئی ہے،صوبے بھر میں ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 3 لاکھ 98 ہزار 724 شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل کر چکے ہیں جس میں ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 13 لاکھ 90 ہزار ہے جبکہ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 17 لاکھ 11 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہے۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبے میں کل 675 مقامات پر ویکسین لگائی جا رہی ہے جن میں 597 ویکسینیشن مراکز اور 36 ماس ویکسینیشن سینٹرز شامل ہیں اور دور دراز علاقوں کے لیے 42 موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی فعال ہیں۔