شہید بی بی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ ایشیاء کی نمائندہ لیڈر تھیں،سینیٹر روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور)سینیٹر روبینہ خالد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ ولادت پر محترمہ کی عظیم الشان خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنےپیغام میں کہا کہ شہید بی بی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ ایشیاء کی نمائندہ لیڈر تھیں۔

روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی علمی میراث محترمہ بینظیر بھٹو کی عملی زندگی تھی،شہید بے نظیر بھٹو نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر آمروں کے سامنے سر خم نہیں کیا۔جمہوریت کے مشن کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی اور شہادت ہر ملک کے ہر شہری کو فخر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو شہید بی بی و آصف علی زرداری کے نقش قدم پر پر چل رہے ہے۔
بلاول بھٹو کی قیادت شہید بےنظیر بھٹو کی لازوال جدوجہد کو مشعل راہ بناکر ملک کو عظیم تر بنائیں گے۔