صوباٸی حکومت مرکزکےسامنےاپنےگھٹنے ٹیک چکی ہے، سکندرخان شیرپاو

ویب ڈیسک (پشاور) قومی وطن پارٹی کے سکندر خان شیرپاو اور دیگر کی پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سکندر خان شیرپاو نے کہا کہ وفاقی بجٹ مفروضوں پر مبنی ہے۔ وفاق کی طرح صوباٸی بجٹ پختونخوا کا بھی مفروضوں پر ہی ہے اعداد و شمار جو بجٹ میں ہیں وہ دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ جب سے مرکز میں انکی حکومت آٸی ہے پختونخوا کو نیٹ ہاٸڈرل پاوور میں بھی کم حصہ ملا ہے،جو ٹارگٹ بجٹ میں رکھے گئے ہیں وہ یہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوباٸی حکومت مرکز کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔140 بیلین کا ڈیفیسیٹ بجٹ انہوں نے پیش کیا ہے، این ایف سی ایوارڈ بارے یہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہمیں نقصان ہورہا ہے اسکے نہ ہونے سے۔ پختونخوا حکومت این ایف سی ایوارڈ کے لیے اپنی آواز اٹھاۓ، صوباٸی حکومت انضمام شدہ قباٸلی اضلاع کے لیے سروس ڈلیویری میں ناکام ہے۔