پاکستان سعودی عرب پر ہوثیوں کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہے،زاہد حفیظ چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ااپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب ہوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے,اتحادی افواج کی جانب سے کامیابی سے بارود سے بھرے ڈرونز کو روکنا اور تباہ کرنا قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا ان حملوں سے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کی خلاف ورزیوں کے علاوہ نہتے عوام کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،ہم فوری طور پر ایسے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان برادر مملکت سعودی عرب کی علاقائی سلامتی اور سیکیورٹی کو درپیش خطرات کے خلاف اظہار یکجہتی کرتا ہے۔