سوات کینال کی حفاظتی دیوارٹوٹنےکاواقعہ،وزیراعلی کی محکمہ آبپاشی کےاعلی حکام کونہرکی بحالی کیلئےہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانےکی ہدایت

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان اپر سوات کینال کے مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کے اعلی حکام کو نہر کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کےمطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی کی بنیاد پر پر کینال کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ کینال کے متاثرہ حصے کی بحالی پر دن رات کام کیا جا رہا ہےبھاری مشینری کے علاوہ تمام ضروری تعمیراتی مواد متاثرہ مقام پر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔سیکرٹری آبپاشی اور چیف انجینئر خود بحالی کے کام نگرانی کر رہے ہیں۔ کم سے کم ممکنہ وقت میں کینال کے متاثرہ حصے کو بحال کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کے زلزلوں کے جھٹکوں کی وجہ سے سوات کینال کے مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی تھی،وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے سیکرٹری آبپاشی کو بذات خود نگرنی کرنے اور نہر کی بحالی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔