وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان کاسابق سنیٹرعثمان کاکڑکےانتقال پراظہارافسوس

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کاسابق سنیٹرعثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

وزیر اعلی نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے بھی اظہار تعزیت کی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے، ان کو برین ہیمبرج ہوا تھا۔

پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے باعث اُنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔