major 1

کورکمانڈر پشاور نے بدھا کا مجسمہ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی کو بطور تحفہ دے دیا

ویب ڈیسک (پشاور): کورکمانڈر پشاور نے بدھا کا مجسمہ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی کو بطور تحفہ دے دیا، ڈائرکٹرآرکیالوجی عبدالصمد نے بتایا کہ 1935 میں انگریز میجر نے اس مجسمہ کو تخت بھائی کے کھنڈرات سے نکالا تھا، بدھا کا مجسمہ 2 ہزار سال پرانا ہے اورپشاور چھاؤنی میں رکھا گیا تھا، اب مجسمہ پشاور کے عجائب گھر میں رکھا جائے گا، ڈائرکٹر آرکیالوجی نی کہا کہ بدھا کے مجسمے سے مذہبی سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوگا، سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں پاک فوج بھرپورتعاون کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان