2

کوہاٹ: کوئلے کی کانوں کی ملکیت کےتنازعہ پر فریقین کےمابین شدید فائرنگ، 3افراد جاں بحق 1 زخمی

ویب ڈیسک(کوہاٹ)کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وجہ عداوت کوئلےکی کان پرتنازعہ بتایا گیا ہے۔

موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر درہ آدم خیل کے ذیلی قبیلے اخوروال سے تعلق رکھنے والے دوفریقین کے مابین کوئلے کی کانوں کی ملکیت پرجاری تنازعہ نے شدت اختیار کرلی اور فریقین نے مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے دوران کوہاٹ سمیت دیگر جنوبی اضلاع کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے والی اہم ترین قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر کچھ وقت کے لئے ٹریفک بھی معطل ہوکررہ گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک

مقامی قومی رہنماؤں نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی مدد سے حالات پر قابو پاکر دونوں فریقین کے مابین فائرنگ بندی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق گلونو کلے سے ہے۔