CORONA 16

ملک میں کورونا سے مزید 27 افرادزندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک ( اسلام آباد) کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار663نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار838 ہوگئی ہے،ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار452 ہے اور8 لاکھ 94 ہزار 352 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار344، خیبرپختونخوا 4 ہزار 274، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 573 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار394، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 147، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ 3 لاکھ 32 ہزار667، بلوچستان 26 ہزار673، آزاد کشمیر 19 ہزار 979 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔