RTS33JD2 3 scaled

پشاور : خیبرپختونخوامیں وائرس مزید کمزور پڑ گیا ،کیسزمیں نمایاں کمی

ویب ڈیسک(پشاور)ملک سمیت صوبے میں ببھی کورونا دم تورنے لگا، خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.8 فیصد تک آگئی ہے۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز میں بھی ریکارڈ کمی آئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 2ہزار 205 رہ گئے۔گزشتہ 7 روز میں صوبے کے 9اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرع صفر رہی اور 14اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی۔ صوبے کے 7اضلاع میں گزشتہ 7 روز میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد ہ 3اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد، ضلع کوہاٹ میں شرح5 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ مقدمات، عمر ایوب کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
مزید پڑھیں:  سعودی عرب، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف

رپورٹ میں بتایاگیاصوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی کم ہوکر4فیصد تک آگئی ہے۔صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 561 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے23مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،89مریض آئی سی یو زمیں زیرعلاج ہیں۔