download 172

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن،4افراد گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انتظامیہ نےتحصیل شبقدر چارسدہ میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پرچھاپامارا، 10 ہزار لیٹر مضر صحت مشروبات برآمد کئے گئے کاروائی میں ایک ہزار کلو سے زائد مس لیبل میٹریل، خالی بوتلیں بھی برآمد کرلی گئی، جعلی مشروبات تیار کرنے پر چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق آئی خان میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر حلوے کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ بھی سر بمہر کردیا گیاہے اس کے علاوہ
بنوں میں کاروائی کرتے ہوئےممنوع چائنہ سالٹ برآمد ہونے پر مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی گئی۔ اپر دیر میں مختلف دکانوں کا معائنہ، 15 کلو ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کرکے تلف۔دوسری جانب گرم چشمہ چترال میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کا معائنہ کرتے ہوئےانتظامیہ نے 200 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کر کے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا