imran khan 38

وزیراعظم عمران خان کےزیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی اورملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت ملک بھر میں ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی اور چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ونڈ پاور منصوبے کے لیے منگوائی گئی کرینوں کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،وفاقی کابینہ ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی اورڈریپ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا انکم ٹیکس آرڈیننس میں مخصوص ترمیم لانے کا مطالبہ

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بینکوں کی جانب سے معاف کیے گئے قرضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے زون فور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف پبلک پراپرٹی بل 2021ء کی منظوری دے گی۔ ماسٹر پلان نظر ثانی کمیشن کے ممبران میں اضافے کے معاملے پر بھی غور ہوگا،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین استعمال کرنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاق کو ہمارا حق دینا ہوگا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وفاقی کابینہ کری روڈ اسلام آباد میں سپریم کورٹ سٹاف ہاؤسنگ کالونی کی تعمیر کی منظوری دے گیاور نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔سکھر پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور دیامر بھاشا ڈیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آزاد رکن کی شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔