66666666 2

وزیردفاع پرویزخٹک کےبیان کیخلاف کوہاٹ اورچارسدہ کی عوام سراپااحتجاج

ویب ڈیسک(کوہاٹ/ چارسدہ) وزیردفاع پرویز خٹک کے بیان کےبعدکوہاٹ کی عوام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کی اکثریت پینےکےصاف پانی سے محروم ہے وزیر دفاع اپنے اے سی دفتر سے باہرنکلیں توان کوحقیقت معلوم ہوجائےگی،غربت کی وجہ سے عوام خود کشی پرمجبور ہیں عوام کا کہنا تھا کہ ایسا بیان دے کر وزیر دفاع نے غریب عوام کی غربت کا مذاق اڑایا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

دوسری جانب چارسدہ کی عوام نے وزیر دفاع پرویز خٹک کا خیبر پختون خوا میں غربت اور کچے گھر نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پرویز خٹک ٹھنڈے کمروں اور گاڑی سے نکل کر بازاروں اور گلی کوچوں میں آجا ئیں تو پھر بیانات دیں ایسے بیانات سےغریبوں کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت