3

پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورتنخواہوں کی عدم ادائیگی پرجائنٹ ایکشن کونسل کی جانب سے ہڑتال کااعلان، اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ساتذہ اور دیگر ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں مئی کی صرف بنیادی تنخواہ دی گئی ہے جامعہ کے پاس آیندہ بھی تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں ہیں، پوری تنخواہوں کی ادائیگی تک اساتذہ کو کلاسز لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب

اس ضمن میں طلباء نےکہا کہ پہلے کورونا کے باعث اب احتجاج کے باعث ہماری کلاسز بند ہیں۔ صبح سے شام تک فارغ بیٹھے رہتے ہیں، فیسوں پر جرمانے بھی لئے ہم سے لیکن کلاسز نہیں ہورہیں۔ہر جانب سے ہمارا ہی وقت ضائع ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹی کی مشکلات دور کریں تاکہ ہماری کلاسز شروع ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ