اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتکار بھی کرونا وائرس میں مشتبہ نکلا

اسلام آباد: سفارتکار نے ہیلتھ ڈکلیریشن کارڈ پر کرونا وائرس والے علامات پر نشان لگایا, دوران سکریننگ سفارتکار میں علامات کی تشخیص ہوئی. سنسیئر سیلز نامی سفارتکار پرواز کیو آر 632 پر دوحا سے اسلام آباد پہنچا تھا. دوران اسکریننگ امریکی سفارتکار میں کورنا وائرس کی علامات پائی گئیں، سفارتکار کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے امریکی ایمبیسی کا عملہ ساتھ لے گیا، سفارتکار کو امریکن سفارتخانے میں واقع آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔