Screen Shot 2021 06 22 at 2.24.48 PM

ہری پور:غیرقانونی بلاسٹنگ کےباعث کرش پلانٹ کی پہاڑی گرگئی،متعددمزدوردب گئے

ویب ڈیسک(ہری پور)خانپورسورج گلی میں غیرقانونی بلاسٹنگ کی وجہ سے خطاب گک کرش پلانٹ کی پہاڑی گر گئی متعدد مزدوروں کے زخمی ہونے کے اطلاع امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہری پورمیں لاتعداد کرش پلانٹ غیرقانونی طورپر رہائشی علاقوں میں موجودہیں اوران میں وقتا فوقتا غیرقانونی طورپر بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے اردگردکے لوگوں کے گھروں کوبھی شدید نقصان پہنچاہے اوراکثر رہائشی اسی وجہ سے زخمی بھی ہوئے ہیں آج مزدورروزانہ کی طرح کام کررہے تھے اسی دوران بلاسٹنگ کی وجہ سے خطاب گل کرش پلانٹ کی پہاڑی کا بہت بڑاحصہ نیچے آگرا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

کرش پلانٹ انتظامیہ کے مطابق دومزدوورمعمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ اردگردکے لوگوں کے مطابق یہاں شفٹ تبدیل ہو رہی تھی مزرودموجودتھے اورامداری کاروائیاں جاری ہیں۔اس کرش پلانٹ کے خلاف متعدد بارضلع ہری پور اور خانپور کی انتظامیہ کوکہا گیا لیکن انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی آج یہ حادثہ پیش آیا کرش پلانٹ کی انتظامیہ اس واقعہ کو چھپانے کی پوری کوش کررہی ہے اور اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے ابھی تک کرش پلانٹ کی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہی کی جارہیں شفٹ انچارج کو یہاں سے غائب کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک