1111 16

پاکستان میں فٹ بال مزید زبوں حالی کا شکار ہونے لگی۔ پی ایف ایف چیئرمین

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان میں فٹ بال مزید زبوں حالی کا شکار ہونے لگی، پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے فیصلے کے خلاف خیبر پختونخوا میں انڈر 23 کے ٹرائلز ہونے لگے، اختلافات میں شدت کے باعث فٹ بال کے کھیل کو نقصان ہونے لگا، دو جولائی کو ایبٹ اباد میں ہونے والا چیمپیئن شپ پر بھی گروپس میں اختلافات ہوئی۔

چیئرمین نارملاِئزیشن کمیٹی ہارون ملک کے مطابق زیر انتظام کوئی بھی ٹورنمنٹ پاکستان نارملائزیشن کمیٹی سے پوچھے بغیر نہیں کرسکتا، فیفا کے مطابق پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہونگے، فیفا کے لیٹر کے مطابق پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کا چیرمین اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر میں ہوں، اگلے انتخابات ہونے تک نارملائزیشن کمیٹی ہی تمام معملات کے اختیار رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف

انہوں نے مزید کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی کے لیٹر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ٹرائلز بھی غیر ائینی ہیں، عدالت کے مطابق کوئی بھی گروپ فٹ بال ٹورنمنٹ کا انعقاد نارملائزیشن کمیٹی سے پوچھے نہیں کرسکتا، خیبر پختونخوا میں ہونے والے ٹرائلز بھی عدالت کے فیصلے نفی ہیں، نیشنل چیپمیںن شپ اور ٹرائلز میں شامل تمام کھلاڑی، افیشلز اور کھلاڑیوں کے خلاف نارملائزیشن کمیٹی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی