aaaa 6

پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا کام جاری رکھنے کا حکم

ویب ڈیسک (پشاور):ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ ہونے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت، ڈائریکٹر ٹیکنیکل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ٹی اے اور وکیل پی ٹی اے جہانزیب محسود عدالت میں پیش۔

ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی ٹی اے نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد اب تک ٹک ٹاک سے 98 لاکھ غیر اخلاقی مواد کو ہٹایا گیا ہے، اب تک عدالتی حکم پر 7 لاکھ 20 ہزار غیر اخلاقی مواد اپلوڈکرنے والے اکاونٹ کو بلاک کئے ہیں، پاکستان کے لئے ٹک ٹاک کنٹنٹ مواڈریٹر کی تعداد بڑائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

وکیل پی ٹی اے جہانزیب محسود ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک نے پہلی بار پاکستان کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے،غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ ہونے سے پہلے سنسر کرنے کے لئے مختلف ممالک سے رابطے کئے، پی ٹی اے نے رابطے کئے لیکن ٹک ٹاک ویڈیو سنسر کرنے کے لئے کوئی ڈیوائز موجود نہیں ہے۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جو کام آپ کررہے ہیں اس کو جاری رکھے، ہم نہیں چاہتے کہ تفریح کے لئے ٹک ٹاک بند کیا جائے، غیر اخلاقی مواد جو اپلوڈ ہوتی ہے اس کے ہمارے معاشرے پر برےاثرات پڑتے ہیں ہمیں صرف اس کی فکر ہیں، جو غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ ہوتی ہے اس کو کو فلٹر کیا جائے، عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق